انڈونیشیا میں آتش فشاں ماؤنٹ ڈوکو نو کے اچانک پھٹنے کے باعث 3 کوہ پیما ہلاک اور کئی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ آج صبح اس وقت پیش آیا جب زور دار دھماکے کے ساتھ آتش فشاں پھٹا۔ اس وقت پہاڑ پر تقریباً 20 ہائیکرز موجود تھے۔انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ اب تک 7 افراد کو بحفاظت نیچے اتارا جا چکا ہے، لیکن کم از کم 5 زخمی ہیں۔ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش اور دیگر کوہ پیماؤں کے انخلاء میں مصروف ہیں۔ حکام نے بتایا ہے کہ ماؤنٹ ڈوکونو گزشتہ کئی دہائیوں سے متحرک ہے اور صرف گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 200 بار پھٹ چکا ہے۔ اس لیے انتظامیہ نے پہلے ہی پہاڑ پر چڑھنے پر پابندی عائد کر رکھی تھی تاکہ کسی بھی حادثے سے بچا جا سکے۔