انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر آیا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔زلزلے کے فوری بعد کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لینے اور ممکنہ نقصانات کا تعین کرنے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق زلزلے کے اثرات اور نقصانات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوسکے گی۔