صوبہ بھر میں ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز، جرمانے بڑھ گئے

صوبہ بھر میں ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز، جرمانے بڑھ گئے

ڈی آئی جی ٹریفک کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے صوبہ بھر میں بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔

 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق، اس ماہ کے دوران ہیلمٹ نہ پہننے والے 44 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 4 ہزار سے زیادہ چالان کیے گئے ہیں۔ مجموعی طور پر، مختلف ٹریفک خلاف ورزیوں پر 13 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔صرف فیصل آباد میں ہی اس ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ کا استعمال حادثہ کی صورت میں ہیڈ انجری سے بچاؤ کا بہترین ذریعہ ہے، اور شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی اور دوسروں کی حفاظت کے لیے ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔چیف ٹریفک آفیسر محمد وقاص نذیر نے بھی شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ ذمہ داری سے گاڑیاں چلائیں اور حفاظتی اقدامات کو ترجیح دیں تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی آئے اور سب کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔