پنجاب میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز

پنجاب میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں تیز

پنجاب کے مختلف شہروں میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائیاں زور پکڑ گئیں۔

رواں ماہ صوبائی دارالحکومت میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 48 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، جبکہ 49 ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں پر ایکشن لیا گیا۔سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر بھی سختی جاری ہے، جس کے تحت رواں ماہ 2 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، اور 5 سو سے زائد ٹریفک چالان صرف سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر دئیے گئے۔ علاوہ ازیں 1 لاکھ 22 ہزار سے زائد موٹر سائیکلیں بند کی گئیں تاکہ شہری قوانین کی پاسداری پر مجبور ہوں۔ہیڈ آف ٹریفک پنجاب، محمد وقاص نذیر نے کہا کہ "محفوظ پنجاب کے لیے سخت قانون کا نفاذ لازمی ہے" اور وزیر اعلیٰ کے احکامات پر ہیلمٹ کے نفاذ کو 100 فیصد یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ پنجاب کی شاہراہوں پر 90 فیصد سے زائد شہری ہیلمٹ کا استعمال کر رہے ہیں اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ استعمال کریں تاکہ آپ کا چالان نہ ہو۔یہ اقدامات شہریوں کی حفاظت اور حادثات کی شرح کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔