موٹرسائیکل سوار اور ڈرائیور ہو جائیں خبردار: ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں شروع

موٹرسائیکل سوار اور ڈرائیور ہو جائیں خبردار: ہیلمٹ و سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر سخت کارروائیاں شروع

پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

 ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق رواں ماہ صوبے بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 27 ہزار سے زائد موٹر سائیکل سواروں کو جرمانے کیے گئے جبکہ بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار سے زائد ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔لاہور میں ہی صرف 12 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو حادثات کے دوران شدید نقصان سے محفوظ رکھا جا سکے۔ان کے مطابق ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کا استعمال چالان سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے، کیونکہ حادثے کی صورت میں ہیلمٹ ہیڈ انجری سے بچانے کا اہم ذریعہ ہے۔