پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے بیرونِ ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر لگنے والے بھاری ٹیکسوں میں کمی کی حمایت کر دی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) امیر شہزاد کے مطابق، عوام اور انڈسٹری کے مطالبات جائز ہیں کیونکہ زیادہ ٹیکسوں نے شہریوں اور اسٹیک ہولڈرز کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ PTA کے پاس ٹیکس لگانے کا اختیار نہیں بلکہ یہ ذمہ داری فنانس (FBR) کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ PTA کے افسران بھی موبائل فونز خریدتے ہیں اور انہیں بھی تمام ٹیکس ادا کرنا پڑتے ہیں، انہیں کوئی رعایت یا مفت فونز نہیں دی جاتیں۔
اس سے قبل، رکنِ قومی اسمبلی سید علی قاسم گیلانی نے بھی موجودہ ٹیکس نظام پر تنقید کرتے ہوئے فوری جائزہ لینے کا مطالبہ کیا اور بتایا کہ 500 ڈالر سے زیادہ مالیت کے موبائل پر 25 فیصد سیلز ٹیکس اور 18 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد ہیں، جو عوام کے لیے مشکل پیدا کر رہے ہیں۔بیرونِ ملک رہنے والے پاکستانی بھی ان ٹیکسز کے سبب موبائل رجسٹریشن میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔