موبائل سمز بند ہونے پر کتنے شہریوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

موبائل سمز بند ہونے پر کتنے شہریوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد:ملک میں موبائل سمز بند کرنے کے اقدام کے بعد ٹیکس گوشوارے جمع کروانے والے شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

 وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق، موجودہ مالی سال میں 4 لاکھ 48 ہزار 683 نئے ٹیکس دہندگان نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔وزارت خزانہ نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بتایا کہ موبائل سمز بلاک کرنے کے لیے ٹیلی کام کمپنیوں کو 4 لاکھ 58 ہزار 342 نان فائلرز کا ڈیٹا فراہم کیا گیا تھا، جن میں سے اب تک 2 لاکھ 76 ہزار 564 افراد نے موبائل سمز بند ہونے کے بعد اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مالی سال 2024-25 کے دوران ایف بی آر میں کل 24 لاکھ 3 ہزار 831 نئے ٹیکس دہندگان نے رجسٹریشن کروائی، جن سے ایک ارب 73 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کیا گیا ہے۔یہ اقدامات حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے اور غیر رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو نظام میں شامل کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔