جنوبی کوریا میں پولیس نے چور طوطے کو پکڑ لیا

سیئول(آئی این پی ) جنوبی کوریا کے ایک کیفے میں پولیس نے کافی چرانے والے طوطے کو پکڑ لیا۔غیر ملکی خبر رساں ا دارے کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ایک کیفے کے مالک نے کافی چرانے والے طوطے کو پکڑنے کے لئے   پولیس طلب کر لی۔رپورٹ کے مطابق کیفے کے مالک نے پولیس کو اطلاع دی کہ ایک طوطا بار بار صارفین کی کافی چرا رہا ہے۔ طوطا کافی دوستانہ مزاج کا حامل تھا اور پولیس کے پہنچنے سے پہلے اسے کھانے کی چیزیں بھی دی گئیں۔