وفاقی محصولات کی تقسیم میں پنجاب لاڈلا ہے: مزمل اسلم

 پچھلے سال کی نسبت پنجاب کو محصولات 16 فیصد زیادہ دئیے گئے:مشیر خزانہ خیبرپختونخوا
پشاور (آئی این پی )مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ وفاقی محصولات کی تقسیم میں  پنجاب لاڈلہ ہے۔اپنے بیان میں مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے وفاق کی جانب سے صوبوں کو ملنے والے محصولات پر ردعمل دیتے ہوئیکہا کہ پچھلے سال کی نسبت پنجاب کو محصولات 16 فیصد زیادہ دئیے گئے ہیں۔ انصاف کا تقاضا ہے باقی صوبوں کو بھی 16 فیصد اضافی محصولات جاری کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کو 882 ارب روپے 16 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے ہیں، سندھ کو 441 ارب روپے 13 فیصد اضافے کے ساتھ جاری کیے گئے