وفاقی حکومت موٹروے اورایکسپرویس وے منصوبوں میں کے پی کو نظر انداز کر رہی ہے،مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کے پی کو موٹر وے اور ایکسپریس وے منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا
پشاور(آئی این پی )مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کے پی کو موٹر وے اور ایکسپریس وے منصوبوں میں شامل نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا۔اپنے ایک بیان میںمزمل اسلم نے کہا کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کو موٹر وے اور ایکسپریس وے میں نظر انداز کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت آنے والے دنوں میں میگا پروجیکٹس کی لائن لگادے گی۔