وفاقی حکومت کا اڑان پاکستان پروگرا م صرف سیاسی بیانیہ، اتحادی بھی شامل نہیں تھے: مزمل اسلم

پشاور(آئی این پی ) خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر خزانہ مزمل اسلم نے وفاقی حکومت کے سال نو پر اعلان کردہ اڑان پاکستان پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے اسے صرف سیاسی بیانیہ قرار دیا ہے ۔ ایک انٹرویو میں مزمل اسلم نے کہا ہے کہ اڑان پاکستان ایک بیانیہ کا اڑان تھا اور وفاقی حکومت کے اڑان میں اس کے اتحادی بھی شامل نہیں تھے۔مزمل اسلم نے کہا کہ شہباز شریف نے اڑان پاکستان پروگرام اس دن پیش کیا، جس دن خود حکومت نے 0.92 ترقی کا نمبر جاری کیا۔ اب حکومت کہہ رہی ہے کہ 6 اور 9 فیصد ترقی کریں گے جب کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی سال بھی 9 فیصد ترقی نہیں ہوئی۔