پشاور(آن لائن) مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے گندم نرخ کے حوالے سے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی کی سزا پنجاب سمیت پورے پاکستان کو مل رہی ہے پنجاب حکومت کا دعوہ ہے کہ گندم 3000 روپے من کے حساب سے ریلیز کر رہے ہیں مگر گندم مارکیٹ میں 4600 من پر بھی دستیاب نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت بتائیں گندم کس کو ریلیز کی جارہی ہے؟ پہلے حساب دیا جائے کہ غریب کسان سے 2200 کی گندم کس نے خریدی؟ پھر گندم کو کس نے سٹور کیا تھا۔