کاہنہ:باپ نے غیرت کے نام پر جوان بیٹی قتل کردی

 اسلم  نے 22 سالہ  ثمینہ کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کیا ‘بیٹی کے کردار پر شک تھا:ملزم
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے میں سفاک باپ نے غیرت کے نام  پر 22سالہ بیٹی کو ڈنڈے مار مار کر قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضے میں لے کے پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کاروائی کا آغاز کردیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق کاہنہ صوئے اصل کے علاقے میں اسلم  نے گھریلو تنازع پر اپنی 22 سالہ بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔واقعہ کی اطلاع ملنے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا پولیس کا کہنا ہے  ملزم اسلم کواپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا