مقتولین کی 54سالہ میر افضل، 16سالہ جانباز کے نام سے شناخت ہو گئی
لاشیں ہسپتال منتقل، میر افضل کے بڑے بیٹے نے پسند کی شادی کر رکھی تھی
راولپنڈی (خصوصی رپورٹ) تھانہ دھمیال کے علاقے میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کی واردات ہوئی جس میں فائرنگ سے باپ بیٹا قتل کر دیئے گئے۔ گرجا روڈ بسم اللہ ا?باد کے علاقے میں یہ واقعہ پیش آیا، گھر میں فائرنگ کر کے باپ اور بیٹا قتل کیا گیا۔ مقتولین کی شناخت 54 سالہ میر افضل اور 16 سالہ جانباز کے نام سے ہوئی ہے۔ نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔مقتول امیر افضل کے بڑے بیٹے نے پسند کی شادی کر رکھی تھی۔ مقتولین کی لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔