علی حسن ،زین اوریوسف نے ماں رخسانہ ،بہن رمشاکے گلے کاٹ کربیدردی سے قتل کردیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے صوئے آصل میں غیرت کے نام پر بھائیوں نے ماں اور بہن کو گلا کاٹ کرقتل کردیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے لاشیں پورسٹمارٹم کے لیے منتقل کر کے سفاک قاتلوں کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقے صوئے آصل کے رہائشی علی حسن، علی زین اوریوسف نے اپنی ماں رخسانہ بی بی اور بہن رمشا کوگلا کاٹ کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے دو ماہ قبل ماں بیٹی کے گھر سے بھاگنے کا مقدمہ 2506/25درج کروایا تھا،ماں بیٹی گذشتہ روز واپس گھر پہنچی تو سفاک بیٹوں نے گلے کاٹ کر قتل کر دیا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لے لیا، جس کے بعد سفاک قاتلوں کو ایک گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے اور لاشیں پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیاگیا ہے۔