غیرت کے نام پر بیٹی قتل

ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیامقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی
 لاہور(کرائم رپورٹر)رائیونڈ میں حوا کی ایک اور بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی۔غیرت کے نام پر ایک اور بیٹی کی زندگی چھین لی گئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس کے مطابق رائے ونڈ میں باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ملزم عمر نے ایمان فاطمہ کو تیز دھارآلے سے قتل کیامقتولہ پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیادوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر کی سربراہی میں سپیشل ٹیم بنائی گئی سپیشل ٹیم نے دو گھنٹے کے اندر فرار ملزم عمر دراز کو گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق سفاک والد نے پسند کی شادی کی خواہش رکھنے والی بیٹی کو قتل کیاسفاک باپ نے 16 سالہ بیٹی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کیاڈی آئی جی آپریشنز نے ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد ایس ایچ او رائیونڈ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی