صوئے آصل میں ملزم اسلم نے غیرت کے نام پر ثمینہ کو موت کے گھاٹ اتارا
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، آلہ قتل برآمد، لاش ہسپتال منتقل، مقدمہ درج
لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر)کاہنہ میں غیرت کے نام پرباپ نے ڈنڈے مار مار کر 22 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے علاقہ صوئے آصل کے علاقے میں اسلم نامی شخص نے گھریلو تنازع پراپنی بیٹی ثمینہ کو ڈنڈوں کے پے درپے وار کرکے سفاکانہ تشددکا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پولیس نے لاش پورسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم اسلم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسلم کو اپنی بیٹی کے کردار پر شک تھا جس کی بنا پر نے اسے قتل کیا،مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔