بچوں کی شادی کیلئے گرانٹ میں2لاکھ اور ڈیتھ گرانٹ میں بھی2لاکھ روپے اضافہ کیا گیا:محکمہ لیبر
لاہور(سپیشل رپورٹر )پنجاب حکومت نے محنت کشوں کیلئے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے میرج گرانٹ اور ڈیتھ گرانٹ میں نمایاں اضافہ کر دیا ۔محکمہ لیبر کے مطابق محنت کشوں کے بچوں کی شادی کیلئے دی جانے والی میرج گرانٹ میں 2 لاکھ روپے اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد یہ رقم 4 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ روپے کر دی گئی ہے۔اسی طرح محنت کشوں کے انتقال کی صورت میں ورثا کو ملنے والی ڈیتھ گرانٹ 8 لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے مقرر کر دی گئی ہے۔