لاہور (خصوصی رپورٹ)پنجاب حکومت نے محنت کشوں کے بچوں کیلئے طبی سکریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔صوبائی وزیر لیبر وافرادی قوت منشا اللہ بٹ کا اس حوالیسے کہنا تھا کہ سوشل سکیورٹی پنجاب 51 ہزار بچوں کی دل کی بیماریوں کی سکریننگ کر رہا ہے۔ ورکرز ویلفیئر کے سکولوں میں زیر تعلیم 51 ہزار بچوں کی سکریننگ کی جائیگی۔ صوبائی وزمیر نے مزید بتایا سکریننگ کے پہلے روز 300 بچوں کی سکریننگ کی گئی۔ جن بچوں میں دل کی بیماری کی تشخیص ہوگی انہیں فوری پنجاب سوشل سکیورٹی کے تحت مفت علاج و معالجہ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز محنت کشوں اور انکے اہلخانہ کی فلاح کیلئیتاریخی اقدامات کر رہی ہیں۔