40ریلوے ملازمین میں میرج گرانٹ کے چیک تقسیم

لاہور(خصوصی رپورٹ ) ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کی جانب سے 40 ملازمین میں میرج گرانٹ کے چیک تقسیم کردیئے گئے ،حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین میں 25 لاکھ مالیت کے میرج گرانٹ کے چیک تقسیم کیے گئے، چیک گزشتہ آٹھ سال سے تاخیر کا شکار تھے، ملازمین میں شفاف طریقے سے چیک تقسیم کر دیئے گئے۔چیک وصول کرنے والے ملازمین نے ڈی ایس ریلوے انعام اللہ کا شکریہ ادا کیا۔ڈی ایس کاکہنا تھاکہ میرج گرانٹ کی تقسیم کا مقصد ریلوے ملازمین کو مالی معاونت فراہم کرنا ہے۔