ایشیائی ترقیاتی بینک پاور سیکٹر کیلئے 200 ملین ڈالر قرض دیگا، معاہدے پر دستخط

معاہدے سے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو مستفید ہوں گی، ترجمان اقتصادی امور
اسلام آباد(آئی این پی ) ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کو 200 ملین ڈالر قرض فراہم کرے گا، وزارت اقتصادی امور اور بینک کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوگئے۔ ترجمان اقتصادی امور کے مطابق معاہدے کے تحت ملنے والی رقم پاور سیکٹر کے لیے استعمال کی جائے گی، معاہدے سے بجلی کی تین تقسیم کار کمپنیاں استفادہ کرسکیں گی، تقسیم کار کمپنیاں لیسکو، میپکو اور سیپکو اس معاہدے سے مستفید ہوں گی۔ ترجمان کے مطابق وزارت اقتصادی امور کی جانب سے سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے معاہدے پر دستخط کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ڈپٹی کنٹری ڈائریکٹر اسد علیم نے دستخط کیے۔