اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے پاکستان اور عمان مستقبل میں تجارت، ترقی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں مزید قریبی تعاون کے خواہاں ہیں، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون خطے کے امن اور استحکام کے لیے بھی ایک مضبوط ستون کی حیثیت رکھتا ہے۔ سلطنتِ عمان کے قومی دن کے موقع پر عمان کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے دونوں ممالک کے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے