اسلام آباد(آن لائن )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے بیلاروس کے یومِ آزادی کے موقع پر بیلاروس کی قیادت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن قومی عزم، خودمختاری اور استقامت کی روشن علامت ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان بیلاروس کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے پْرعزم ہے۔