آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایران کی قیادت کی‘ایرانی عوام سے دلی تعزیت کرتے ہیں:وزیراعظم

وزیراعظم‘فیلڈ مارشل کی ایرانی حکام سے ملاقاتیں خامنہ ای کی نمازِ جنازہ‘آخری رسومات میں شرکت
 نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار، وزیر داخلہ  محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء￿  اللہ تارڑ، چیئرمین  پیپلز پارٹی بلاول بھٹو ، سینیٹ چیئرمین  یوسف رضا گیلانی،  سردار ایاز صادق، مراد علی شاہ بھی آخری رسومات میں شریک ہوئے
نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اپنا  دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد سرکاری دورے پر ترکیہ کے لئے استنبول  پہنچ گئے ‘ترک حکام سے ملاقاتیں کریں گے‘فیلڈ مارشل عاصم منیر واپس وطن پہنچ گئے
شہدا ء کے تابوت تہران کے امام خمینی گرینڈ مصلی میں رکھ دئیے گئے ،جسدِ خاکی کا دیدار ،رقت آمیز مناظر ‘نماز جنازہ کے بعد قم، نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا،پھر میت واپس ایران لا کر مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا
تہران (   آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی دعوت پر تہران میں ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور آخری رسومات میں شرکت کی۔  سپریم لیڈر 28 فروری 2026 کو ایران پر ہونے والے حملوں کے دوران شہید ہوئے تھے۔وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کی، جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطاء￿  اللہ تارڑ، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، سینیٹ چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلیٰ حکام شامل تھے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم ایرانی سپریم لیڈر کی اسلام اور ایرانی قوم کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے کئی دہائیوں تک غیر معمولی بصیرت، حکمت اور دوراندیشی کے ساتھ ایران کی قیادت کی۔ انہوں نے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای، صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور برادر ایرانی عوام سے دلی تعزیت اور مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہید رہنما کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم شہباز شریف، جو ایک روزہ دورے پر آج ہی تہران پہنچے تھے، اپنا  دورہ ایران مکمل کرنے کے بعد سرکاری دورے پر ترکیہ کے لیے استنبول روانہ ہوگئے۔ے کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایران کے وزیر دفاع، وزیر داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکومتی و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی ہوئیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘دریں اثناء ایران کے سابق رہبرِ اعلی آیت اللہ علی خامنہ ای شہید کی سات روزہ آخری رسومات کا آغاز ان کی رحلت کے 125 دن بعد  ہو گیا  ،علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کے تابوت جمعہ کے روز تہران کے امام خمینی گرینڈ مصلی میں رکھ دئیے گئے جہاںجسدِ خاکی کا دیدار کرایا جا رہا ہے، رقت آمیز مناظر دیکھے جا رہے ہیں، ۔شہید سپریم لیڈر کے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد قم، نجف اور کربلا لیکر جایا جائے گا اور پھر میت واپس ایران لا کر آیت اللہ علی خامنہ ای کو مشہد میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔