اسلام آباد(آن لائن)انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزم اسلام آباد ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر کارروائی کی اورانسانی سمگلنگ کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتارکرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت خاور شہزاد کے نام سے ہوئی ۔ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھنائونے جرم میں ملوث ہے۔ ملزم کو عمان سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے پر گرفتار کیا گیا۔ملزم فلائٹ نمبر OV536 کے ذریعے عمان سے پاکستان پہنچا تھا۔ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں شامل تھا۔ملزم اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھا۔ملزم کے خلاف سال 2023 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ملزم ویزے کے نام پر بھاری رقوم وصول کر کے بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور کے حوالے کر دیا گیا۔