ابو ذر تنویرنے صوبائی وزیرتعلیم کی جگہ اہم میٹنگوں کی صدارت کی ‘افسروں کو احکامات جاری کئے‘ فیصلہ سازی کے عمل میں بھی حصہ لیا
سکولوں میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،وزیر تعلیم بننے کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ سیکھنے کو ملا‘وزیرتعلیم کا شکریہ:ابوذر
لاہور (آئی این پی ) لاہوربورڈکے تحت میٹرک کے پوزیشن ہولڈر ابو ذر تنویر کو ایک دن کا وزیر تعلیم بنادیا گیا۔ابو ذر تنویرنے ایک دن کا وزیر تعلیم بن کر اہم میٹنگز میں شرکت کی اورافسروں کو آرڈرزبھی دیئے۔طالبعلم نے وزیر تعلیم کی جگہ میٹنگز کی صدارت کی اور فیصلہ سازی میں بھی حصہ لیا،ابو ذر تنویرنے ایک دن کا وزیر بنانے پر رانا سکندر حیات کا شکریہ ادا کیا۔ ابو ذر تنویر نے اس موقع پرکہا سکولوں میں صفائی کے انتظام کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،محنت کے بل بوتے پر عام بچہ بھی پوزیشن حاصل کرلیتا ہے،وزیر تعلیم بننے کا تجربہ بہت اچھا رہا بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔