لاہور (آئی این پی )لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کل بدھ24جولائی کو کرے گا ۔تفصیل کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔