لاہور(سپورٹس ڈیسک)ابو ظبی ٹی ٹین لیگ میں شرکت کے لیے منتخب قومی کرکٹرز تاحال پاکستان کرکٹ بورڈ کے این او سی کے منتظر ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی کرکٹرز کو تاحال این او سی نہیں ملے جس کے باعث کرکٹرز پریشانی سے دوچار ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائزز کی جانب سے قومی کرکٹرز سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور انہیں جلد این او سی حاصل کرنے کا کہا گیا ہے۔لیگ میں فخر زمان، افتخار احمد، نسیم شاہ، فہیم اشرف، سفیان مقیم اور عباس آفریدی شامل ہیں جب کہ حسن نواز، علی رضا، اعظم خان، خواجہ نافع، عاکف جاوید اور سلمان ارشاد بھی لیگ کا حصہ ہوں گے۔ان کے علاوہ خوشدل شاہ اور حیدر علی بھی ابو ظبی ٹی ٹین لیگ کی مختلف ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ ابو ظبی ٹی ٹین لیگ 7 سے 20 نومبر تک کھیلی جائے گی اور اگر مقررہ وقت تک پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری نہ ہوئے تو ٹیمیں ان کے متبادل کھلاڑیوں کو شامل کرلیں گی۔