بلاول بھٹو بھی واضح کرچکے ہیں جمہوری تسلسل کے لئے وزرائے اعلی کی تبدیلی مناسب نہیں
کوئٹہ(آئی این پی پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر صادق عمرانی نے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی تبدیلی سے متعلق خبروں اور قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کر تے ہوئے اسے بے بنیاد قراردیاہے۔جاری بیان کے مطابق صادق عمرانی نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے اور وزیراعلی کی تبدیلی کا کوئی سوال پیدا نہیں ہوتا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین بلاول بھٹو بھی واضح کرچکے ہیں کہ جمہوری تسلسل کے لئے وزرائے اعلی کی تبدیلی مناسب نہیں۔