کوئٹہ ( آئی این پی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینا خورشید عالم نے بلوچستان کو درپیش موسمیاتی چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے وفاق اور صوبے کے درمیان موثر اشتراک عمل پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بڑا عالمی چیلنج ہے جس کے اثرات بلوچستان میں شدت سے محسوس کیے جا رہے ہیں‘ صوبائی حکومت دیرپا اور موثر حکمت عملی پر کام کر رہی ہے اور اسی سلسلے میں بلوچستان میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پہلا کلائمیٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔