سرفرازبگٹی تبدیلی کی کوشش ناکام

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کے خلاف ان ہائوس تبدیلی کی کوشش ناکام ہوگئی، پیپلزپارٹی کے ارکان کی بڑی تعداد نے بگٹی پر اعتماد کا اظہارکردیا۔صوبائی وزیرعلی حسن زہری ان ہائوس تبدیلی کے لئے کوششیں کر رہے تھے، اختلافات پر بلوچستان کیارکان کو پیپلزپارٹی کی قیادت نے بلال ہائوس کراچی میں طلب کیا۔ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں ایم این ایملک شاہ گورگیج کوصلح کاٹاسک مل گیا، ملک شاہ گورگیج وزیراعلیٰ اورعلی حسن کے درمیان صلح کرائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول ہائوس کراچی میں گزشتہ روز اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت فریال تالپورنے کی۔اجلاس میں فریال تالپوراوراعجازجاکھرانی کی گروپس سطح پراراکین سے ملاقاتیں بھی ہوئیں جن میں ارکان کی صوبائی حکومت پرشکوے وشکایتیں کی گئیں۔