فتنہ الہندوستان کا بلوچ قوم سے کوئی تعلق نہیں بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں سرفرازبگٹی

بھارتی خفیہ ایجنسی رافتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے  سے زیادہ ہے،
بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا  لے رہا ہے:وزیراعلی بلوچستان کی پریس کانفرنس 
اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے  افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی،بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لیرہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی رافتنہ الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، خود ساختہ لاپتہ ہونے کی شرح جبری لاپتہ ہونے سیزیادہ ہے،بلوچستان میں کسی بڑیملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن دا پر لگانے کی سازش کررہا ہے، بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کیحوالیسیجعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی جس کے بعد بھارت اب پراکسیز کا سہارا لیرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کررہا ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی رافتن الہندوستان کی سرپرستی کررہی ہے، بھارت کا شیطانی کھیل بے نقاب ہوگیا۔سرفراز بگٹی نے دہشت گردوں کی آڈیو چلاتے ہوئے کہاکہ ریاست کے پاس فتن الہندوستان کیخلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں،راہینڈلرزفتنہ الہند وستان کو خفیہ معلومات فراہم کررہیہیں، ہمارے پاس بہت زیادہ ثبوت ہیں لیکن ان کو مناسب پلیٹ فارم پر شیئر کیا جائے گا۔