خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات کا کوئی موازنہ نہیں:سرفرازبگٹی

کوئٹہ (آئی این پی )وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے حالات اور دونوں صوبائی حکومتوں کے کردار کا کوئی موازنہ نہیں، وفاق نے آئین کے تحت اقدام اٹھایا ہے، کوئی غیر آئینی کام نہیں کیا، وفاق کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں۔بلوچستان اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آئین بنانے والے اکابرین نے آج کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آئین میں متعلقہ آرٹیکلز شامل کیے، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حالات کا موازنہ کیا جا رہا ہے، پورا پاکستان سن لے کہ دونوں صوبوں کے حالات اور صوبائی حکومتوں کے کردار کا کوئی موازنہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی صرف امن و امان کی بنیاد پر نہیں بلکہ حکومتی کردار ادا نہ کرنے پر نافذ کی گئی ہے‘انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی ذمہ داری قبول کرتی ہے جبکہ خیبر پختونخوا میں ایسا نہیں کیا جا رہا