چین اپنے شہریوں کے تحفظ کیلئے سکیورٹی ٹیم نہیں بھیجے گا‘خبریں بے بنیاد ہیں(دفترخارجہ)

پاکستان  چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا ،  پاکستان اور چین کی دوستی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے
پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے ، افغان  حکومت  پاکستانیوں کے صبر کا امتحان نہ لے:ترجمان کی بریفنگ
اسلا م آباد(بیورو رپورٹ‘ایجنسیاں)  ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ  نے چین کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے لیے اپنی ٹیمیں بھیجنے کے معاملے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے   میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پاک-چین دوستی کو ان قیاس آرائیوں سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے،پاکستان نئی امریکی انتظامیہ سے اچھے تعلقات کا خواہشمند ہے،   دراندازی کے معاملے پر   افغان  حکومت  پاکستانیوں کے صبر کا امتحان نہ لے، پاکستان کے تحفظات کوسنجیدگی سے لے ،پاکستان کے خلاف ہونے والے  حملوں کی تحقیقات کرے۔وزیر دفاع  خواجہ آصف کیخلاف دھمکیوں قابل مذمت ہیں، کسی بھی شہری کے ساتھ بیرون ملک میں ناروا سلوک برداشت نہیں، چیمپئنز ٹرافی کیلئے کوئی بیک ڈور چینل نہیں، بھارت کھیلوں کو سیاست کی نذر نہ کرے ۔ ان خیالات کا اظہار دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران  کیا ۔ترجمان دفتر خارجہ نے چین کی جانب سے اپنی سیکیورٹی ٹیمز پاکستان بھیجنے کے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میڈیا پر چلنے والی خبریں قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، پاک-چین دوستی کو ان قیاس آرائیوں سے خراب نہیں کیا جاسکتا ہے۔    پاکستان اور چین کے درمیان انسداد دہشتگردی اور چینی شہریوں کے تحفظ پر ڈائیلاگ ہوتے رہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور چینی شہریوں اور اداروں کا ہر قیمت پر تحفظ کرے گا جب کہ ہم پاکستان اور چین کی دوستی کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور وزیر دفاع خواجہ آصف کے ساتھ ہونے والے واقعے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ کسی پاکستانی شہری کے ساتھ بدتہذیبی قابل قبول نہیں