دبئی ایئر شو بھارتی پائلٹوں کا پاکستانی پویلین کا دورہ، جے ایف 17 کیساتھ سیلفیاں بنوائیں

بھارتی پائلٹس کی بڑی تعداد جے ایف17 تھنڈر کے قریب پہنچی اور طیارے سے متعلق تکنیکی معلومات  حاصل کیں‘غیر ملکی وفود کی توجہ کا  بھی مرکز
بھارتی افسروں و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی،  دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کی غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی
دبئی (آئی این پی)معرکہ حق میں پاکستان کی شان لڑاکا طیارہ جے ایف-17 تھنڈر دبئی ایئر شو 2025 میں شاندار انداز میں جلوہ گر ہوا اور غیر ملکی دفاعی وفود سمیت عام شرکا کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ (IAF) کے پائلٹس اور افسران نے بھی پاکستان ایئرفورس کے پویلین کا دورہ کیا۔ بھارتی پائلٹس کی بڑی تعداد جے ایف-17 تھنڈر کے قریب پہنچی اور طیارے سے متعلق تکنیکی معلومات بھی حاصل کیں۔بھارتی افسروں و اہلکاروں کے پہنچنے پر پاکستانی پائلٹس نے انہیں چائے کی پیش کش کی،  دونوں ممالک کے فضائی اہلکاروں کی غیر رسمی گفتگو بھی ہوئی‘عینی شاہدین کے مطابق بھارتی فضائیہ کے افسران اور پائلٹس نے جے ایف-17 تھنڈر کو قریب سے دیکھا، اس کی صلاحیتوں پر سوالات کیے اور طیارے کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔