اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران گزشتہ روز جلنے والا بشری بی بی اورعلی امین گنڈاپور کا کنٹینر توجہ کا مرکز بن گیا۔ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران بشری بی بی اورعلی گنڈاپور کا مرکزی کنٹینر گزشتہ رات نذر آتش کردیا گیا تھا جو اب اسلام آباد کے بلیو ایریا میں لوگوں کی توجہ کا مزکز بنا ہوا ہے۔ جلے ہوئے کنٹینر کو ہٹانے کے لیے انتظامیہ اقدامات کررہی ہے تاہم لوگ جل کر خاکستر ہونے والے کنٹینر کو دیکھنے کیلئے پہنچ گئے لوگوں نے سیلفیاں لیں اور ویڈیوز بھی بنائیں۔