پی ٹی آئی کارکن ڈی چوک میں فوجی جوانوں کیساتھ سیلفیاں لیتے رہے‘گلے ملے

پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پہنچے تو پولیس اور رینجرز کے ہٹنے کے بعد فوج کے چند جوان کنٹینرز پر آ گئے اور سپیکر پر پرامن رہنے کے اعلانات کرتے رہے
    اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے قافلے میں شامل کارکن بڑی تعداد میں اسلام آباد کے ڈی چوک پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق احتجاج میں شریک پی ٹی آئی کے کارکن ڈی چوک پہنچے تو پولیس اور رینجرز کے ہٹنے کے بعد فوج کے چند جوان کنٹینرز پر آ گئے اور سپیکر سے اعلانات کیے لیکن کارکن وزیراعظم عمران خان کے نعرے لگاتے آگے بڑھے اور کنٹینر پر چڑھ گئے، اس دوران پی ٹی آئی کارکنوں نے سکیورٹی پر مامور فوج کے اہلکاروں سے ہاتھ ملائے، ان سے گلے ملے اور سیلفیاں بنانے لگے۔