لاہور(پبلک نیوز)سول ایوی ایشن اتھارٹی ہیڈکوارٹرز نے تین روز کے لیے نوٹم جاری کر دیا ‘نوٹم بسنت کے دوران لاہور کی فضائی حدود میں پروازوں کی آمدورفت کے حوالے سے جاری کیا گیا ‘پائلٹس کو علامہ اقبال انٹرنیشنل پر ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران انتہائی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے‘ پائلٹس سے کہا گیا ہے کم اونچائی پر پرواز اور ٹیک آف کے مرحلے میں اضافی چوکس اور محتاط رہیں