متھیرا نے نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا انکشاف، سائبر کرائم سے کارروائی کا دعویٰ

متھیرا نے نازیبا ویڈیوز لیک ہونے کا انکشاف، سائبر کرائم سے کارروائی کا دعویٰ

پاکستان کی معروف اداکارہ، ماڈل اور میزبان متھیرا نے اپنی نازیبا ویڈیوز کے لیک ہونے کے حوالے سے ایک انکشاف کیا ہے۔

 ایک حالیہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متھیرا نے بتایا کہ 2021 میں ان کی نازیبا ویڈیوز لیک ہوئیں، جو جھنگ کے ایک شخص نے ایڈٹ کر کے بنائی تھیں اور پھر 2 ہزار روپے میں بیچنے کے بعد وہ وائرل ہو گئیں۔انہوں نے بتایا کہ ان ویڈیوز کی خبریں سوشل میڈیا پر شائع ہونے پر انہوں نے ان صفحات سے جھگڑا کیا تھا اور سائبر کرائم سے رابطہ کر کے اس شخص کے خلاف کارروائی کروائی تھی۔ متھیرا نے کہا کہ اس شخص کا نہ صرف ان کی ویڈیوز بلکہ دیگر لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بیچنے کا بھی ریکارڈ تھا۔

اداکارہ نے وضاحت کی کہ اس وقت وہ اس مسئلے کا مقابلہ آسانی سے کر پائیں کیونکہ ان کا بیک گراؤنڈ مضبوط تھا اور ان کے دوست اور خاندان نے انہیں سپورٹ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قسم کے واقعات لڑکیوں کی زندگی پر منفی اثرات ڈالتے ہیں اور ان کی زندگیوں کو شدید متاثر کرتے ہیں۔حال ہی میں، متھیرا کی مزید نازیبا ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تھیں، جنہیں اداکارہ نے ڈیپ فیک ویڈیوز قرار دیا تھا، کیونکہ ان ویڈیوز میں ان کے جسم پر موجود ٹیٹوز غائب تھے، جو اصل ویڈیوز میں تھے۔