ویب ڈیسک: متھیرا نے چاہت فتح علی خان کے ساتھ اپنے تنازع پر خاموشی توڑ دی۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر متھیرا اور معروف مزاحیہ گلوکار چاہت فتح علی خان کے درمیان ایک تنازع کا آغاز ہوا تھا۔ اس پر متھیرا نے کھل کر بات کی اور کہا کہ انہوں نے چاہت فتح علی خان سے درخواست کی تھی کہ وہ ایک ویڈیو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہٹا دیں، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔متھیرا نے کہا کہ چاہت فتح علی خان کی عمر زیادہ ہے اور وہ ہمیشہ ان سے عزت و احترام کے دائرے میں بات کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی حدود کی پاسداری ہر کسی پر لازم ہے اور کوئی بھی خاتون غیر مناسب رویے کو برداشت نہیں کرے گی۔
یہ تنازع اس وقت شروع ہوا تھا جب چاہت فتح علی خان متھیرا کے شو پر بطور مہمان آئے، اور شو کے بعد لی گئی تصویر اور ویڈیو میں وہ متھیرا کے قریب نظر آ رہے تھے۔ متھیرا نے اس رویے کو ناپسندیدہ اور غیر مناسب قرار دیا۔ چاہت فتح علی خان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے متھیرا کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دی تھی۔یہ تنازع سوشل میڈیا پر کافی بحث کا باعث بنا، جہاں کچھ صارفین متھیرا کی حمایت کر رہے تھے جبکہ کچھ لوگ چاہت فتح علی خان کے حق میں بھی بولے۔