بالی ووڈ کے اداکار اکشے کمار نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیٹی کو حال ہی میں آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد انہوں نے بھارتی حکومت سے سائبر کرائم کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
ممبئی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے بتایا کہ ان کی بیٹی ایک آن لائن ویڈیو گیم کھیل رہی تھی جہاں ایک اجنبی کھلاڑی نے پہلے تعریفیں کیں اور پھر غیر اخلاقی تصاویر بھیجنے کا مطالبہ کیا۔"میری بیٹی نے فوراً گیم بند کر دیا اور اپنی ماں ٹوئنکل کھنہ کے پاس جا کر ساری بات بتا دی۔"اداکار نے کہا کہ یہ واقعہ ایک انتہائی تشویشناک رجحان کی نشاندہی کرتا ہے۔
ان کے بقول:"بھارت میں سائبر کرائم، اسٹریٹ کرائم سے زیادہ خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔"انہوں نے مزید کہا کہ سکولوں میں سائبر سیفٹی سے متعلق خصوصی کلاسز متعارف کرائی جانی چاہئیں تاکہ بچے آن لائن خطرات سے خود کو محفوظ رکھ سکیں۔