تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ؛ عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ؛ عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا ہے۔

 یہ فیصلہ تھانہ نیو ٹاؤن میں درج مقدمے کے حوالے سے کیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج، امجد علی شاہ، نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔پراسیکیوشن نے عمران خان کا 15 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا تھا، تاہم عدالت نے 5 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔ عمران خان کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے میں 26 نومبر کو پیش کیا جائے گا۔ تفتیشی افسر راشد کیانی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تفتیش کریں گے۔عدالت کے حکم کے بعد عمران خان کو جسمانی ریمانڈ کے دوران اڈیالہ جیل میں تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی حراست میں رکھا جائے گا، اور ان کا سیل پولیس اسٹیشن کے طور پر ڈکلیئر کر دیا گیا ہے۔ اس مقدمے کے حوالے سے تفتیش جاری ہے اور اس میں مزید کارروائی کی توقع کی جا رہی ہے۔