راولپنڈی: 20 روپے کی چاکلیٹ پر بچی کے قتل کیس میں میاں بیوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: 20 روپے کی چاکلیٹ پر بچی کے قتل کیس میں میاں بیوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی میں 20 روپے کی چاکلیٹ کھانے پر گھریلو کم سن ملازمہ اقرا کے قتل کے کیس میں گرفتار جوڑے میاں بیوی کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا۔

تھانہ بنی کی حدود میں یہ کیس زیر سماعت آیا، جہاں ملزمان راشد شفیق اور اس کی اہلیہ ثناء شفیق نے 12 سالہ ملازمہ اقرا کو تشدد کرکے قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 21 فروری کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔ملزمان کی گرفتاری اور تشویش ناک تفصیلات سامنے آنے کے بعد، سول جج محمد عمران قریشی نے فیصلہ سنایا اور کیس کی مزید تحقیقات کے لیے جوڑے کو پولیس کے حوالے کردیا۔