منشیات فروش رنگے ہاتھوں شراب سمیت گرفتار

 تعلیمی اداروں کے گرد سپلائی دینے والے 2 ملزم گرفتار، مقدمہ درج
لاہور (کرائم رپورٹر) ایس پی کینٹ کیپٹن (ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس ان ایکشن ہے۔ ایس ایچ او مصطفی آباد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ دو منشیات فروش زیشان اور منیب کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ملزمان سے مختلف برانڈز کی 50 بوتلیں شراب برآمد کی گئیں۔ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں، ہاسٹلز اور کالجز کے اطراف نوجوان نسل کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا۔ ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او مصطفی آباد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ کرنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں