انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز
لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاوٓن کرتے ہوئے 9 کارروائیوں میں 2 خواتین سمیت 8 ملزمان کوگرفتار کرکے 4 کروڑ 83 لاکھ روپے مالیت کی 76 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلیں ترجمان اے این ایف کے مطابق چکلالہ راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس میں برطانیہ سے بھیجے گئے پارسل سے 26 گرام ویڈ برآمد کر لی موٹروے اسلام آباد کے قریب 2 خواتین کے بیگ سے 2 کلو ہیروئن، 3.6 کلو چرس اور 1.6 کلو آئس برآمد کی گئی کراچی کمپنی اسلام آباد میں ملزم کے قبضے سے 1 کلو 200 گرام چرس برآمد کی گئی آبپارہ مارکیٹ اسلام آباد میں واقع کوریئر آفس میں آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 100 گرام ہیروئن اور 560 گرام آئس برآمد کی گئی بڑھان موٹروے انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد کرکے ملزم کوگرفتار کرلیاملتان میں واقع کارگو آفس میں کراچی بھیجے جانیوالے پارسل سے 36 گرام کوکین برآمد کی گئی قصور کے علاقے بھیڈیاں کلاں میں موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کے قبضے سے 7 کلوگرام آئس برآمد کی گئی سمبڑیال سیالکوٹ میں ملزم کے قبضے سے 250 گرام چرس اور 200 گرام آئس برآمد کی گئی لسبیلہ کے غیرآباد علاقے درہ گوٹھ میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 43.2 کلوگرام چرس اور 15.8 کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔