3منشیات فروش گرفتار، کروڑوں کی ہیروئن اور آئس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر)ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس ڈی پی او باغبانپورہ محمد عامر کی سربراہی میں ایس ایچ او ہربنس پورہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دبنگ کارروائیاں کرتے ہوئے دوران چیکنگ مختلف مقامات سے 3 منشیات فروش کو گرفتار کرلیا ایس پی کینٹ کے مطابق ملزم نعمان،شہزاد اور اشرف سے کروڑوں مالیت کی2 کلو سے زائد ہیروئن اور 460 گرام آئس برآمد کی گئی ملزمان کا پشاور سے بزریعہ ان لآن منشیات منگوا کر تعلیمی اداروں، ہوسٹلز، کالجز، یونیورسٹیز کے اطراف میں نو جوان نسل کو منشیات بیچنے کا اعتراف کیا پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروآیاں شروع کردی جاری ہیں،ایس پی کینٹ نے ایس ایچ او ہربنس پورہ عاصم حمید اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل اور طلباء کے مستقبل کو تباہ و برباد کرنے والے منشیات فروشوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،