لاہور(کرائم رپورٹر)اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف6 کارروائیوں میں6ملزمان کوگرفتار کرکے 18 کروڑ سے زائد مالیت کی 131.478 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں ترجمان اے این ایف کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ذریعے جدہ جانے والے مسافر کے پیٹ سے 84 ہیروئن بھرے کیپسولز برآمد کی گئی بلوچستان میں مستونگ اورسیف اللہ کے غیر آباد علاقوں سے 96 کلو ہیروئن برآمد کی گئی ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 3.6 کلو افیون اور 21.6 کلو چرس برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا سرینگر ہائی وے راولپنڈی میں بس اسٹاپ کے قریب گاڑی سے 6 کلو ہیروئن برآمدکرکے 2 ملزمان کوگرفتار کرلیاسنگجانی ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم سے 3.6 کلو چرس برآمد کی گئی گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔