گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کیخلاف کریک ڈاؤن ،2ہزار بوریاں برآمد

سرگودھا (خصوصی رپورٹ)ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کی ہدایات پر ضلع بھر میں گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی، سمگلنگ اور ناجائز نقل و حمل کے خلاف کریک ڈاؤن بھرپور اندازمیں جاری ہے۔ اسی سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر ساہیوال خان شمس الرحمن کی نگرانی میں محکمہ خوراک اور پیرا فورس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چک لکھیوال میں ایک گودام پر چھاپہ کے دوران 2 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لیں۔ برآمد ہونے والی گندم کو  پی آر سنٹر سرگودھا منتقل کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گئیں۔