ناجائز اسلحہ کیخلاف صوبہ بھر میں کریک ڈائون

لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بلا تفریق کارروائیوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد 
لاہور(کرائم رپورٹر) پنجاب پولیس کا ناجائز اسلحہ کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری، لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بلا تفریق کارروائیوں میں بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں ملزمان کے قبضہ سے 1560 کلاشنکوف، 39485 پسٹل، 3352 بندوقیں، 2936 رائفلز، 733 ریوالور،لاکھوں کی تعداد میں گولیاں اور کارتوس بھی برآمد کیے گئے۔ صوبائی دارالحکومت میں ملزمان کے قبضے سے 127 کلاشنکوف، 8480 پسٹل، 592 رائفلز، 321 بندوقیں اور 95 ریوالور، ملزمان کے قبضے سے 47 ہزار گولیاں، سیکڑوں کارتوس بھی برآمد ہوئے۔