چوری شدہ 5 موٹر سائیکل و اسلحہ برآمد

 لاہور(کرائم رپورٹر)گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گلبرگ چوکی فردوس مارکیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے علی زیب روڈ سے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ملزمان عمران اور گلزیب کو گرفتار کرلیا ،ملزمان مکہ کالونی میں موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے جا رہے تھے،ملزمان نے اعتراف کیاکہ مختلف مارکیٹس میں شہریوں کی ریکی کرتے اورموقع پاکر واردات کرکے فرار ہوجائے تھے ۔ملزمان سے چوری شدہ 5 موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ملزمان عمران اور گلزیب کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیں ۔